کندھکوٹ،ملاح برادری کا ملزمان کی عدم گرفتار پر احتجاج

265

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) سن میں ملاح برادری کی نعشوں کو قبروں سے نکال کر بے حرمتی کرنے والے عمل اور ملوث ملزم کی گرفتاری کیخلاف پورے سندھ کی طرح سندھ ملاح فورم کشمور کندھکوٹ کی جانب سے بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت سندھ ملاح فورم کے رہنماؤں سردار نصیر خان میرانی، غلام مصطفی میرانی، بشیر میرانی، غلام رسول میرانی، رضا محمد میرانی، رہزن میرانی، بادل خان میرانی، شان میرانی، علی اکبر میرانی، لیاقت علی میرانی اور عامر میرانی نے کی۔ جس میں ملاح قوم کے معززین سیاسی سماجی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سن میں قبروں کی بے حرمتی کرنے والے اہم ملزم ظفر شاہ کو گرفتار کیا جائے۔ کئی دنوں سے مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن حدود تھانہ کی پولیس اورانتظامیہ ابچی تک ظفر شاہ کو گرفتار نہ کر سکی ہے۔ آئی جی سندھ اور اعلیٰ عدالتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس وحشی درندے کو فی الفور گرفتار کیا جائے دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔