کھپرو پولیس کے منشیات فروشوں پر تابڑ توڑ حملے جاری

289

کھپرو (نمائندہ جسارت)کھپرو پولیس کے منشیات فروشوں پر تابڑ توڑ حملے جاری۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کے خاص حکم پر سندھ بھر کی طرح کھپرو میں بھی منشیات فروشوں پر ایس ایچ او کھپرو محمد اسلم بلو کی سربراہی میں پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ متعدد منشیات فروش گرفتار اور متعدد فرار۔گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں میں بدنام زمانہ منشیات فروش محمد علی زنگیجو کا فرنٹ مین عبدالقادر زنگیجو تقریباً بیس منشیات کے کٹوں کے ساتھ گرفتار۔ اس سے پہلے کھپرو پولیس نے گیارہ منشیات کے کٹے اور ایک کار سمیت منشیات فروش آصف خاصخیلی کو گرفتار کیا تھا۔ان دو بڑے منشیات فروشوں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے کئی منشیات فروش پابند سلاسل کیے گئے۔سندھ پریس کلب کھپرو کی جدوجہد رنگ لائی ۔کھپرو کے شہریوں نے اس معاملے میں ایس ایچ او کھپرو محمد اسلم بلو اور سندھ پریس کلب کی کوششوں کو سراہا۔واضح رہے اب تک جتنے منشیات فروش کھپرو پولیس نے گرفتار کیے ہیں ان میں سے دو بڑے منشیات فروش محمد علی زنگیجو اور موٹا مالہی اب تک فرار ہیں۔ایس ایچ او کھپرو اسلم بلو کا کہنا ہے کہ یہ دونوں بھی بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوںگے۔