ٹھٹھہ، حادثات اور واقعات میں 2 افراد ہلاک

96

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ میں دو مختلف حادثات اور واقعات میں 2افراد ہلاک۔ کراچی کا رہائشی نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے ہلاک۔ ہالا کے رہائشی طالب علم کی ڈی اے فیڈر سے نعش ملی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب بیراج موری روڈ پر نامعلوم گاڑی کے ٹکر میں کراچی کا رہائشی راہگیر اللہ دتہ شیخ ہلاک ہوگیا ہے جس کی نعش کو مقامی لوگ سول استال مکلی لے آئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کرکے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردی ہے۔ دوسرے واقعے میں جھرک سائڈ کے قریب جھرک پولیس کو کے ڈی اے فیڈر سے ایک لاش ملی جسے جھرک پولیس نے جھرک اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 13 سالہ سمیر ولد عرفان چاچڑ کے نام سے ہوئی جسے ورثاء￿ کے حوالے کردیا گیا بتایا جاتاہے کہ 13 سالہ سمیر چاچڑ ہالا شہر کا رہائشی ہے جوکہ کوٹری کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم تھا جو کچھ دن قبل بابا صلاح الدین کی درگاہ کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتا ہوگیا تھا۔ دوسرا واقعہ بگھاڑ موری کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 50 سالہ شخص اللہ ڈنو شیخ موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا لاش کو مکلی سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردی گئی۔