اشتہارات میں بے ضابطگیاں‘ گیلانی پر فرد جرم کی کارروائی پھر موخر

138

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان کی عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف اشتہارات کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے ریفرنس پر سماعت کی۔ یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی پھر موخر کر دی۔ شریک ملزم سابق وفاقی سیکرٹری فاروق اعوان نے نیب ریفرنس چیلنج کر دیا۔فاروق اعوان نے ریفرنس کو نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت چیلنج کیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب ترمیمی
آرڈیننس کے بعد ریفرنس کی کوئی حیثیت نہیں،آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کا دائرہ اختیار بھی ختم ہو گیا ہے۔ احتساب عدالت نے شریک ملزم کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔ کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔