پختونخوا حکومت 15 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے پر آمادہ

103

پشاور(اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر سکند سلطان راجا کی زیرصدرات الیکشن کمیشن اجلاس کا نعقاد کیا گیا۔اجلاس میں معزز ارکان الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ الیکشن کمیشن کو بریف کیا گیا کہ14اکتوبر 2021ء کو الیکشن کمیشن کے اجلاس میں صوبائی وزیر خوراک خیبر پختونخوا محمد
عاطف خان ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخواڈاکٹر کاظم نیاز ، ایڈووکیٹ جنرل اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تشریف لائے اورانہوں نے موقف اختیار کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت ویلج کونسلوں، نیبر ہوڈ کونسلوں کے لیے پہلے مرحلے کے انتخابات دسمبر 2021ء میں کرانا چاہتی ہے جبکہ ویلج کونسلوں،نیبر ہوڈ کونسلوں کے انتخابات مئی 2022ء میں کرانا چاہتی ہے، تحصیل کونسلوں کے انتخابات کے لیے مشاورت بعد میں کی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن نے اس بات سے اتفاق کیا کہ پہلے مرحلے میں انتخابات دسمبر 2021ء میں ہوں گے لیکن تحصیل کونسلوں کے انتخابا ت بھی اسی دن ساتھ ہی ہوںگے تاکہ جن اضلاع میں الیکشن کاانعقاد ہو تو ان کی تمام لوکل گورنمنٹس فنکشنل ہوں اور الیکشن کمیشن کو ایک ہی علاقے میں 2 دفعہ الیکشن نہ کرانے پڑیں۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا تھا کہ مذکورہ بالا اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا حکم جاری کرے گاکیونکہ مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے تاہم خیبرپختونخوا حکومت اگر مزید فیڈبیک دینا چاہتی ہے تو 7 دن کے اندر ایسا کر لے۔ الیکشن کمیشن کو مزید بتایا گیا کہ اب خیبرپختونخواحکومت 21 اکتوبرکو بذریعہ خط الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ پہلے مرحلے میں خیبر پختونخوا میں ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلوں کے انتخابات15دسمبر 2021ء کو کرائے جائیں اور دوسرے مرحلے میں چیئرمین تحصیل کونسل کے انتخابات15مارچ 2022 ء کو کرائے جائیں۔ اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹس کی میعاد 28اگست 2019ء کوختم ہوگئی تھی، آبادی کی سرکاری اعداد وشمار کی اشاعت کے علاوہ کورونا وبااور صوبے میں امن وامان کی خراب صورت حال کے پیش نظر ابھی تک الیکشن نہ ہوسکے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ الیکشنز ایکٹ کی دفعہ (4) 219کے تحت لوکل گورنمنٹس کی میعاد ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے 120دن میں الیکشن کا انعقاد یقینی بنانا ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ آبادی کے اعدادوشمار بھی 6مئی2021ء کو شائع ہو چکے ہیں لہٰذا کوئی وجہ نہیں ہے کہ صوبے میں الیکشن نہ کرائے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے دفتر کو حکم دیا کہ صوبائی حکومت کی تجویز کردہ تاریخ 15دسمبر 2021ء کے مطابق جن 17اضلاع میں صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن سے مورخہ 14اکتوبر 2021ء کو درخواست کی تھی کہ پہلے مرحلے میں ان اضلاع میں ویلج و نیبر ہوڈ کونسلوں کے انتخابات کرائے جائیں تو صوبائی حکومت کی سفارشات کی روشنی میں 19دسمبر 2021ء کو صوبے میں پہلے مرحلے کے انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن جاری کررہا ہے جس کے مطابق ویلج /نیبر ہوڈ اور تحصیل کونسل کے انتخابات ایک ہی دن ہوںگے ۔ اسی طرح 16 جنوری 2022ء کو بقیہ اضلاع کے انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ صوبے میں فوری لوکل گورنمنٹس کو فنکشنل کیا جائے اور اختیارات نچلی سطح پر عوامی نمائندوں کو منتقل کیے جائیں۔