چوہدری محمد حسین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹائون شپ وائٹس کی فتح

220

لاہور(جسارت نیوز) ٹائون شپ وائٹس کرکٹ کلب نے غازی آباد ا سپورٹس کلب کو 239 رنز سے شکست دے دی۔ احمد نعمان کو شاندار سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ٹائون شپ وائٹس کرکٹ گرائونڈ پر چوتھے چوہدری محمد حسین میموریل انوٹیشن ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ میچ ٹائون شپ وائٹس کرکٹ کلب اورغازی آباد ا سپورٹس کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔ ٹائون شپ وائٹس کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے احمد نعمان کی شاندار تھری فیگر اننگ کی بدولت مقررہ 40 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے ۔احمد نعمان 107 ،محمد شعیب 71 ، عثمان ارشاد 57 رنزبنا کر آئوٹ ہوئے۔فیض الرحمن46 اور علی صائم 33 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔ غازی آباد ا سپورٹس کلب کی جانب سے عاقب محمود نے 8 اوورز میں 51 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔حمزہ نے 7 اوورز میں 90 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔پہاڑ جیسے رنز کے ہدف کے تعاقب میں غازی آباد اسپورٹس کلب کے کھلاڑیوں کی ہمت 127 رنز پر ہی جواب دے گئی ۔