سید شایان احمدینگ فائٹر کے بلامقابلہ صدراوراحسن علی خان خزانچی منتخب

260

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)پی سی بی کی ہدایت پر ملک میں کرکٹ کلبوں کے انتخابات‘ نذیر حسین ینگ فائٹر کرکٹ کلب کے سید شایان احمد بلامقابلہ صدراوراحسن علی خان بلامقابلہ خزانچی منتخب ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے ملک میں رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں کے انتخابات کرانے کی ہدایت کی گئی تھی، جس کے بعد سندھ ریجن کے کلبوں کی جانب سے انتخابات کا اعلان کیا گیاتاہم مختلف عہدوں کے لیے ایک سے زائد امیدوار سامنے نہ آسکے۔