ٹیکنالوجیزسے معاہدہ کرلیاM3اسلامی بینک نے

194

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں شمار کئے جانے والے اور 123 سے زائد شہروں میں 340 سے زیادہ برانچز کے نیٹ ورک کے حامل ادارے، بینک اسلامی نے تجارتی امور اور ٹیلی کام آپریٹرز کے حوالے سے ایشیاء کے اعلیٰ ترین کمیونیکیشن سروسز فراہم کنندگان کی فہرست میں شامل ادارے، M3 ٹیکنالوجیز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔واٹس ایپ بزنس دنیا بھر کے 180 ممالک میں بینک اسلامی کے کسٹمرز کو ڈیجیٹل پلیٹ کی APIs کو استعمال میں لانے کے قابل بناتے ہوئے ،انہیں کسٹمر پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ، ان کی ضروریات کے لحاظ سے واٹس ایپ پر مواصلاتی اور گفت وشنید کی سہولت فراہم کرے گا۔بینک اسلامی ، واٹس ایپ بزنس APIs پر اپنے کسٹمرز کے لیے بڑے پیمانے پر کمیونیکیشن کی سہولیات فراہم کرے گا، جس سے نہ صرف کمیونیکیشن کا عمل خودکار ہوجائے گا بلکہ ساتھ ہی اس سے انفرادی، روبوٹک اور AI کی بنیاد پر کسٹمر سپورٹ سروسز کے ارتقائی عمل کو مزید تیز کرنے میں مدد ملے گی ۔