سونا مزید 2 ہزار روپے مہنگا ہو گیا

578

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ملکی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے ۔جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا مزید2ہزار روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونا 1 لاکھ 24 ہزار 200 روپے کا ہو گیا اسی طرح 1714 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 6 ہزار 481روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں4ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1785 ڈالر ہو ۔