بی آئی پی نے” اسٹیٹس ” فیچر متعارف کرادیا

225

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی معروف مواصلاتی ایپلیکیشن بی آئی پی (BiP) نے حال ہی میں اپنی ایپ کیلئے ”اسٹیٹس”فیچر متعارف کرایا ہے جس کے اب بی آئی پی کے صارفین فوری طور پراپنی ویڈیوز اورتصاویر نہ صرف شیئر کرسکتے ہیں بلکہ تصاویر میں ٹیکسٹ بھی شامل کرسکتے ہیں جس کو دوسرے صارفین بھی دیکھ کر تبصرہ کر سکتے ہیں۔ اس نئی خصوصیت کے بعد صارفین اپنی ویڈیوز یا تصاویر کو گیلری میں محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ان کا اسٹیٹس کس نے دیکھا ہے۔ اس موقع پر کمپنی کے ڈیجیٹل سروسز اینڈ سلوشنز کے ایگریکٹو نائب صدر عطا تنسوگ نے کہا کہ ترک سیل ہمیشہ اپنے صارفین کو سنتی ہے اور ان کی خواہشات کے مطابق مصنوعات اور خدمات فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بی آئی پی کو مسلسل اپ ڈیٹ اور بہتر کررہے ہیں اور ایسا کرنے کیلئے صارفین کے تاثرات پر انحصار کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہمارے صارفین ایک عرصے سے اسٹیٹس فیچرکا مطالبہ کررہے تھے اس لئے ہم نے اس فیچر کو اپنی ایپ میں شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ ہم اپنی تمام مصنوعات اور خدمات کو جدید ضروریات کے مطابق حفاظت اور رازداری دونوں میں بہتر بناتے ہیں۔