نذیر حسین ینگ فائٹر کولٹس: آفتاب اقبال صدراور معروف شیخ خزانچی منتخب

284

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)پی سی بی کی ہدایت پر ملک میں کرکٹ کلبوں کے انتخابات‘ نذیر حسین ینگ فائٹر کولٹس کرکٹ کلب کے آفتاب اقبال بلامقابلہ صدراور معروف شیخ بلامقابلہ خزانچی منتخب ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے ملک میں رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں کے انتخابات کرانے کی ہدایت کی گئی تھی، جس کے بعد سندھ ریجن کے کلبوں کی جانب سے انتخابات کا اعلان کیا گیاتاہم مختلف عہدوں کے لیے ایک سے زائد امیدوار سامنے نہ آسکے۔