انگلش کمپنی کو ‘بیسٹ پلیس ٹو ورک’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا

461
بی پی ٹی ڈبلیو 2021ء ایوارڈ کے شرکاء کا گروپ فوٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انگلش بسکٹ مینوفیکچررز نے ایف-ایم-سی-جی انڈسٹری میں ”بیسٹ پلیس ٹو ورک’ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ یہ اعزاز ادارے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے، جس کے تحت ہم نے ہمیشہ اعلیٰ میعار کو ترجیح دی ہے۔ ادارے کی انتھک کوششوں کو انڈسٹری نے متعدد مواقع پر سراہا اور تسلیم کیا ہے۔یہ رینکنگز ـ’پاکستان سوسائیٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ’ اور ‘انگیج کنسلٹنگ’ کی ذیرِ نگرانی کیے جانے والے سروے کے بعد جاری کی گئیں ہیں۔ یہ سروے 2008 میںمتعارف کیا گیا جو ہر دو سال میں منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سال68 ایم-این-سیز اور 92مقامی کمپنیوں نے سروے میں حصہ لیا۔ اس سروے میں ملازمین کی اپنے ادارے اور اس کے منشور کے ساتھ پاسداری جانچی جاتی ہے۔ای-بی-ایم نے یہ اعزاز چوتھی دفعہ اپنے نام کیا ہے۔ لگاتار اس خصوصی اعزاز سے نوازا جانا اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ ای-بی-ایم اپنے مالازمین کے لیے بہترین سہولتوں کے ساتھ ساتھ کام کرنے کے لیے ساز گار فضا بھی فراہم کرتی ہے، جس کی بنیاد بین لالقوامی اصولوں پر رکھی گئی ہے۔ ای-بی-ایم کا مقصد اس کے ملازمین کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو ٹرینگز اور دیگر مواقع فراہم کر کے نکھارنا ہے۔