برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کا اجلاس ‘ روس کیخلاف اقدامات پر تبادلہ خیال

200
برسلز: نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن 30ممالک کے وزرائے دفاع برسلز میں ہیڈ کوارٹر میں جمع ہوئے،جس میں روس کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی کے ساتھ مزاحمت اور دفاعی صلاحیتوں میں بہتری لانے پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ افغانستان سے نیٹو کے لیے کام کرنے والے عملے کے انخلا کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرئع ابلاغ کے مطابق اجلاس کے دوران نیٹو اتحاد جدید اسلحہ سازی اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی اپنی حکمت عملی وضع کرے گا۔دوسری جانب ترک وزیر دفاع خلوصی اکار نے بھی نیٹو کے دفاعی وزرا اجلاس میں شرکت کی۔