جنوبی کوریا نے اپنا پہلا خلائی راکٹ روانہ کردیا

273
سیئول : جنوبی کوریا کا پہلا خلائی راکٹ فضا میں بلند ہورہا ہے

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا نے خلا میں اپنا پہلا راکٹ روانہ کر دیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کا راکٹ اگر خلا تک کا یہ سفر مکمل کرتا ہے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہو گی۔ راکٹ کا نام این یو آر آئی ہے اور اس کی بیرونی دیوار کو جنوبی کوریائی پرچم سے سجایا گیا ہے۔ یہ راکٹ نارو اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا ایک وسیع خلائی پروگرام کو مستقل بنیادوں پر شروع کرنے کی کوشش میں ہے۔ اس پروگرام کے تحت وہ فضائی و زمینی نگرانی اور مواصلاتی معاملات کے ساتھ چاند کی جانب بھی تحقیقی راکٹ روانہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔