اورنگی ٹاؤن ضلع غربی کے عوام ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر

115

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون ضلع غربی میں پانی مافیا اور واٹر بورڈ حکام کی ملی بھگت سے پانی کا بحران پیدا کیا جارہا ہے۔ اورنگی کی اکثریت اب بھی ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہے اور مضر صحت پانی مہنگے داموں خرید کر پینے پر مجبور ہے۔ ان خیالات کا اظہار پبلک ایڈ کمیٹی ضلع غربی کے صدر شہباز خالد نے پبلک ایڈ کمیٹی کے پانی بحران پر بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ اور ضلعی انتظامیہ سے بار بار رابطوں اور ملاقاتوں کے باوجود طفل تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع غربی کے عہدے داران نے واٹر بورڈ کے حکام سے مطالبہ کیا کہ پورے اورنگی میں پانی کی ترسیل کویقینی بنائیں ۔