پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 16 ملزمان گرفتار

80

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر میںکی گئی مختلف کارروائیوں کے دوران 16ملزمان کو گرفتار کرلیا،ایک ملزم کو مبینہ مقابلے کے بعدزخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ، گرفتار شدگان منشیات فروشی،ڈکیتی،رہزنی اور موٹرسائیکل چوری سمیت دیگر جرائم میںملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی پولیس نے تیسر ٹاؤن میں پاکستان بیکری کے قریب مبینہ مقابلے کے ایک ڈکیت علی ولد ولی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،تاہم اس کے 2سا تھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، ملزم سے ایک پستول اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ۔ گلستان جوہرپولیس نے ڈکیتی، رہزنی کی وارادتوں میں ملوث 2ملزمان کو گرفتارکر کے اسلحہ اور 3 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ۔سرجانی پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا ،گاڑیاں چھینے کی وارادتوں میں ملوث5 ملزمان بھی پکڑے گئے۔