حادثات و اقعات میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

197

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت8 افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں ڈاکو سمیت 8افراد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیرچونگی الغازی ولازپر ٹریفک حادثہ میں25 سالہ عبد الرحمن ولد عزیزاللہ جاں بحق ہو گیا۔پی آئی بی کے علاقے عیسیٰ نگری قبرستان کے قریب ٹریفک حادثہ میں 18 سالہ شخص جاںبحق اور30سالہ شخص زخمی ہو گیا۔ گلبہار تھانے کی حدود ناظم 02 نمبر انکوائری آفس کے قریب میں نشے میں دھت کار سوار نے دو موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار سوار کو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لیلی،حادثے میں جاں بحق 35سالہ خاتون کی شناخت ہبہ کے نام سے ہوئی۔ڈرائیور نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم قریب ہی موجود رینجرز موبائل نے تعاقب کر کے ڈرائیور کو حراست میں اور کار کو قبضے میں لے لیا ، کار سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی،عباسی اسپتال میں زخمیوں کی شناخت 25سالہ، ملک سلطان ولد ولی اعوان اور نعمان ولد اکبر کے نام سے ہوئی۔نشے میں دھت کار سوار خود کو صحافی ظاہر کررہاہے کار پرروزنامہ جرم کی پریس کی پلیٹ لگی ہوئی تھی ۔ نارتھ کراچی کے علاقے کریلا اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 25سالہ صفدر ولد پرویز ہلاک اور 60سالہ جورج ولد اللہ رکھا مسیح زخمی ہوگیا۔ قیوم آباد جام صادق پْل پرتیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے37سالہ نوجوان عمران جاوید ولد جاوید اقبال جاں بحق ہو گیا متوفی کی لاش کو چھیپا ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ حب چوکی نظر چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 16سالہ سلیم ولد رؤف جاں بحق ہوگیا ۔ ناظم آباد تھانے کی حدود ناظم آباد 04 نمبر مدینہ مسجد کے قریب گھر میں محمد زبیر ولد محمد شاہدنے گلے میں پھندا لگا کر خوکشی کر لی۔ ملیر سعود آباد ملت گارڈن کے قریب آپسی جھگڑے میں فائرنگ سے 21سالہ محمد ارسلان ولد محمد اسلم زخمی ہو گیا، سہر اب گوٹھ تھانے کی حدود نور محمد خان گوٹھ جمعہ بازار سندھی سوسائٹی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 50سالہ بخت حسین ولد خمیسو خان زخمی ہوگیا ۔ سرجانی کریمی چورنگی کے قریب ا تفا قیہ گولی چلنے سے 30سالہ سجاد،ولد ڈاکٹر محمد خان زخمی ہو گیا،سر سید تھانے کی حدود پاور ہاوس زیڈ اے ٹریڈرز یو پی موڑ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 54 سالہ اختر علی ولد سید محبوب علی زخمی ہوگیا ۔گلبرگ تھانے کی حدود شیل پیڑول پمپ کریم آباد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 15سالہ زہرہ دختر رشید زخمی ہوگئی ، سرجانی کے علاقے ہری مسجد بلا ک 4بی کے قریب فائرنگ سے 40سالہ شہزاد ولد پرویز زخمی ہوگیا ۔شاہ لطیف تھانے کی حدود مدینہ کالونی قائد آباد جامعہ مسجد علی مرتضیٰ کے قریب فائرنگ سے 14سالہ ساجد ولد نعیم زخمی ہوگیا ۔سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور مطلوب ملزم کے مبینہ پولیس مقابلہ میں دوران ڈکیتی شہری کو قتل کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔