مجلس ذکر رسولؐ ، حتمی مرحلے میں24 طلبہ کے درمیان مقابلے

168

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد بیت السلام ڈی ایچ اے فیز 4 میںمجلس ذکررسولؐ کے تحت مقابلوں کے کئی مراحل طے کرکے حتمی مرحلے میں پہنچنے والے 24 طلبہ میں حفظ قرآن مجید اور نعت رسولؐ کے مابین حتمی مقابلے ہوئے۔ گزشتہ روز ہونے والے مقابلوں کی نگرانی ٹرسٹ کے سربراہ مولانا عبدالستار ، مولاناعبدالجبار ، مفتی نذیر احمد ،ایاز مسجد کے خطیب مولانا نذیز احمد ، سینئر صحافی قاری عبدالرحمن اور دیگر نے کی۔ حفظ قرآن پاک کے 12 شرکا میں سے محمد دائود بن ظاہر شاہ (سوات)، احمداللہ بن نور اللہ(چکوال)اور محمد ادریس بن بہرام (پنجاب) نے بالترتیب اول ، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ نعت کے 12 شرکا میں سے حسان نظامی بن محمد عبداللہ(کراچی)،محمد صفوان بن گل نواز (کراچی)اورفاروق حفیظ بن حفیظ اللہ میرالی (کشمور) نے بالترتیب اول ، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی ۔ منتظمین کی جانب سے ہرکیٹگری میں پہلی پوزیشن پر3لاکھ روپے، دوسری پوزیشن پر 2لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن پرایک لاکھ روپے اور فائنل میں شامل باقی 18 طلبہ میں سے ہر ایک کو 15 ہزار روپے فی کس انعام دیا گیا۔ قرآنی کمپیوٹر نامی بچے نے بھی مجلس کے شرکا کے جوابات دیے اور 50 ہزار روپے سے زائد نقد انعامات کیے۔