حیدرآباد:مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

257

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مبینہ پولیس مقابلے میں 2زخمی ڈاکو سمیت 7ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ پولیس نے ہاشمی کالونی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،ملزم احمد رضا سیال اور دل شیر سے اسلحہ بھی برآمدہوا۔ ملزمان چوری ، ڈکیتی، لوٹ مار ، پولیس مقابلوں اور ناجائز اسلحہ جیسی 8سے زاید سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں۔دوسری جانب چیک پوسٹ پبن پولیس نے 2 ملزمان شیر محمد عرف شیرو انڑ کے قبضے
سے 10 لیٹر کچی شراب اور ملزم دلبر قمبرانی کے قبضے سے 500 مین پوری برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ ہٹڑی پولیس نے سوئی گیس روڈ علی آباد کالونی قریب سے مین پوری فروش 2 ملزم عابد مگسی اور عرفان علی بنگالی کو 2 عدد کٹے خام مال اور 300 تیارمین پوری سمیت گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد شہزاد جٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اسڑیٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزم شاہد رند کو ایک پستول سمیت گرفتار کرلیا، ملزم نے لوٹ مارسمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔