حیدر آباد، کورونا ویکسی نیشن کی خلاف ورزی پر 35 گاڑیوں پر جرمانے

139

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر چیئرمین ڈی آر ٹی اے حیدرآباد اور این سی او سی کی ہدایات کی تعمیل میں ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حیدرآباد کے سیکرٹری وحید علی پہنور نے کوویڈ 19 کے ایس او پیز کے تحت چیکنگ کی اور مسافروں کی حفاظت کے لیے
پبلک ٹرانسپورٹ میں لازمی ویکسینیشن کی جبکہ 35 گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائدکیے گئے۔بغیر ویکسینیشن کارڈ کے سفر کرنے والے 130 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر سفر کرنے سے روک دیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حیدرآباد وحید علی پہنور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کیلیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جارہی ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے مالکان اور مسافروں کو بار بار ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ کوویڈ 19 کے تحت ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسینیشن لازمی ہے ، ماسک کا استعمال کریں ، اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں۔