عمرہ زائرین کیلیے 200 کمپنیاں،ڈھائی لاکھ ہوٹل کمرے مختص

414

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی خدمات اور سہولیات کے لیے 200 عمرہ کمپنیاں اور ڈھائی لاکھ کمرے مختص ‏کیے ہیں۔

حرمین شریفین کو مکمل گنجائش کے ساتھ کھولنے اور پابندیوں میں نرمی کے بعد عمرہ زائرین کی تعداد میں ‏مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

عمرہ سیزن کے دوران زائرین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے 200 کمپنیاں مختص کی گئی ہیں۔

قومی کمیٹی برائے حج، عمرہ اور ٹور آپریٹررکن محمد السمیح کا کہنا ہے کہ خدمات میں عمرہ زائرین کو ہوائی ‏اڈوں سے وصول کرنا ، ہوٹلوں میں ان کے قیام اورطعام کا انتظام، مسجد حرام میں ان کی آمد ورفت اور نگرانی کے ‏لیے “اعتمرنا” ایپلی کیشن کے ذریعےرجسٹریشن کی جا رہی ہے۔

مکہ مکرمہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد ہوٹل کے کمرے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار ہیں جو عازمین کے لیے ‏مختص کیے گئے ہیں جن میں بیرون ملک سے آنے والے اور اندرون ملک سے آنے والے زائرین قیام کر سکتے ہیں۔