گورنر اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے آلہ کار کے طور پر کام کر رہے ہیں، خواجہ آصف

257
پاکستان اور مصر کے درمیان خوشگوار تاریخی اور روایتی تعلقات ہیں،  خواجہ محمد آصف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گورنراسٹیٹ بینک اب پاکستان کابیڑہ غرق کررہے ہیں، مانیٹری پالیسی کے ذریعے ملک کو دیوالیہ کیا جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک سے ہاٹ منی کا پوچھا تو کہتے ہیں کہ سیکرٹ ہے، گورنراسٹیٹ بینک نے پہلے مصرکا بیڑہ غرق کیا، اب پاکستان کا بیڑہ غرق کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کس قسم کے بیانات دے رہے ہیں، یہ آئی ایم ایف کے آلہ کار کے طور پر آئے ہوئے ہیں، یہ ملک سے باہر چلے جائیں گے، عوام کا سامنا ہم نے کرنا ہے۔