حکومت کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہی ہے، وزیراعظم

236

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مختلف پروگرامز کے زریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہی ہے،تمام اداروں کو متحرک کرکے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔

وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ صوبہ پنجاب سے متعلق مختلف انتظامی اور ترقیاتی امور پر اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی، وزیراعلی نے وزیراعظم کو صوبے کے امور اور بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے اور آئندہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں عوامی ریلیف پر توجہ ہے، صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبو ں کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام اداروں کو متحرک کرکے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جائے، حکومت مختلف پروگرامز کے زریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی،جب کہ گورنر پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ یورپ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دورہ یورپ کے دوران جی ایس پی پلس میں توسیع کے لئے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں۔

گورنر نے بتایا کہ یورپی پارلیمنٹ کے 4 نائب صدور سمیت 30 یورپی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی، برسلز، ہنگری، اٹلی میں بھی اہم ملاقاتیں کیں، جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا، یورپی پارلیمنٹ کے اراکین امن کے لیے پاکستانی کردار کے متعرف ہیں اور افغان امن عمل کے لیے پاکستانی کردار کو یورپ میں سب سراہ رہے ہیں، جب کہ یورپی اراکین پارلیمنٹ نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔