آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں، فواد چوہدری

343

اسلام آباد: وفاقی وزیر ابلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ خیبر ہختونخواہ کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، اس گیم چینجر پروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہوگا، صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کے حوالے سے ‏قانون بنا کر کابینہ کے حوالے کر دیا ہے، 2018 سے کہہ رہا ہوں کہ بنیادی سیاسی اصلاحات کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا، میڈیا اور عدالتی اصلاحات لازمی ہیں۔