جہلم: اسکول میں محفل میلاد کے دوران دیوار گرگئی، 2 بچے جاں بحق، 16 زخمی

159

جہلم: نجی اسکول میں محفل میلاد کے دوران دیوار اسٹیج پر گرنے کے نیتجے میں دو بچے جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہلم کے علاقے کالا گجراں میں ایک نجی اسکول میں محفل میلاد جاری تھی کہ اس دوران دیوار اسٹیج پر گر گئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 4 اسکول ٹیچرز بھی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے افراد کو نکالنے کے لئے آپریشن شروع کردیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے، اور ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے حلقے جہلم میں ہونے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔