آن لائن پابندیوں سے تنگ ٹرمپ کا اپنا سوشل میڈیا لانچ کرنے کا فیصلہ

404

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل و فیس بُک کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی میڈیا کمپنی کے ساتھ ساتھ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے.

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس ریلیز میں ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹکنالوجی گروپ کے طور پر کمپنی کا اعلان کیا ، جو کہ ریگولیٹری اور اسٹاک ہولڈر کی منظوری ملنے کے بعد ڈیجیٹل ورلڈ ایکویژن کارپوریشن کے ساتھ انضمام کے ذریعے NASDAQ میں رجسٹرڈ ہوگی۔

کمپنی کا مشن معروف میڈیا پلیٹ فارمز کا حریف بننا اور ‘بگ ٹیک’ کے خلاف لڑنا ہے جس نے امریکہ میں مخالف آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے اپنی یکطرفہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ 6 جنوری کو ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل عمارت پر محاصرے کے بعد تشدد بھڑکانے کے الزام میں ٹویٹر اور فیس بُک کے علاوہ بیشتر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ٹرمپ پر پابندی عائد کردی تھی.