کالعدم تحریک لبیک کا اسلام آباد کی طرف ناموس رسالت مارچ کا اعلان

678

لاہور: کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے بعد نماز جمعہ لاہورسے اسلام آباد کی طرف ناموس رسالت مارچ کا اعلان کیا ہے، لانگ مارچ کا آغاز مرکز رحمت اللعالمین سے ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کی مرکزی شوریٰ نے لاہور میں جاری دھرنے کے دوران واضح کیا  کہ حکومت نے طاقت کا استعمال کیا تو حالات کی ذمہ دار خود ہوگی۔

تحریک لبیک کی مرکزی شوریٰ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے، دو ہفتے تک پر امن احتجاج کیا مگر حکومت نے ایک نہ سنی، 6 ماہ عدل و انصاف کے لیے ہر دروازے پر گئے، لیکن حکومت نے کوئی ایک بھی معاہدہ پورا نہیں کیا۔

شوریٰ کا کہنا تھا کہ 26 لاشیں اٹھا کر بھی ہم پر امن رہے، فیض آباد میں بھی ہم نے لاشیں اٹھائی اور پر امن رہے، حکومت نے اب طاقت کا استعمال کیا تو پلان بی بھی ہمارے پاس ہے۔

دیا، دوسری جانب کالعدم تحریک لبیک کے کارکنان و رہنماﺅں کی گرفتاریوں کے لئے کریک ڈاون بھی جاری ہے، تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے کارکنان اور رہنماوں کی گرفتاریوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے جاری ہیں۔