افغان وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، وزیر خارجہ

426
” یوکرین سمیت تمام تنازعات کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کریں گے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کا کہنا ہے کہ افغان وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، افغان قیادت کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان مشکل گھڑی میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ کابل کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، وزیر خارجہ نے اپنے مختصر دورہ کابل کے دوران افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم ملا حسن آخوند سمیت افغان طالبان قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

شاہ محمود قریشی نے انسانی بنیادوں پر افغانستان کی معاونت جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان قیادت سے تجارت  اور علاقائی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

وزیر کارجہ نے کہا کہ افغان قیادت نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کے تعاون کو سراہا ہے،پیدل بارڈر کراسنگ کاوقت 12گھنٹے کردیا ہے،ٹریڈ کی حد تک بارڈر 24گھنٹے کھلارہے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ میڈیکل ، ایمرجنسی والوں کو آن آرائیول ویزا دیا جائے گا،نادرا کے سروسز چارجز 31دسمبر تک ختم کردیے گئے ہیں،افغان بزنس مین کو 30روز تک آن آرائیول ویزا دیا جائے گا۔