عمران خان پیٹرول کی قیمت بڑھا کر سبسڈی کے ڈرامے کررہے ہیں؟

331

لاہور:ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو صرف اپنا، اپنے مافیا اور اے ٹی ایمز کا احساس ہے، عمران صاحب 34 روپے پیٹرول بڑھا کر سبسڈی کے ڈرامے کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ  ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ عمران خان سے جلد نجات ملے،وزیر اعظم  عوام کو کوئی ریلیف دینے کی صلاحیت نہیں رکھتےعمران خان صرف مافیا اور اے ٹی ایمز کی جیبیں بھرنے کا احساس رکھتے ہیں، قوم کو اب اس کرپٹ حکومت کی کسی بات پر یقین نہیں لہٰذا عمران خان استعفا دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی جریدے کے مطابق پاکستان چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے، ملک میں ترقی کی شرح زمین بوس ہوگئی ہے ، ٹارگٹڈ سبسڈی کی باتیں قوم کو دھوکا دینے کی کوشش ہے۔