بڑھتی مہنگائی کا نوٹس؛ مشیرخزانہ، گورنراسٹیٹ بینک طلب

331

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا  توسلیم مانڈوی والا کا ایجنڈا شامل نہ کرنے پر چیئر مین کمیٹی سے تلخ کلامی ہوئی۔

سلیم  مانڈوی والا نے کہا کہ میرے ایجنڈے کو کمیٹی اجلاس میں شامل نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ سارے ایجنڈا آئٹمز کیلئے اراکین کی رائے لینی ضروری ہو گی۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ میں فیصلہ کروں گا کہ کون سا ایجنڈا کمیٹی میں شامل کرنا ہےآپ کا ایجنڈا کمیٹی میں شامل کرنے کیلئے اراکین سے رائے لی جائے گی۔

قائمہ کمیٹی  خزانہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر خزانہ، سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کو طلب کرلیا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہونگے، ایڈیشنل سیکریٹری سطح کا افسر قبول نہیں ہوگا مہنگائی کے حوالےسے ملک میں احتجاج ہورہا ہےمشیر خزانہ نے ہمیں کہا تھا اس پر بریفنگ دی جائے گی۔