عمرہ زائرین کے لیے زبردست خوشخبری

565

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو زبردست خوشخبری سناتے ہوئے اہم شرط ختم کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین پر ایک سے زائد عمرہ ادائیگی پر پابندی کی شرط ‏ختم کر دی۔ اب زائرین جتنے چاہیں عمرے ادا کر سکتے ہیں۔

کورونا وبا کے دوران پابندیوں کی وجہ سے 15 روز میں ایک صرف عمرہ ادا کرنے کی اجازت تھی جس کے لیے ‏باقاعدہ پرمٹ حاصل کرنا لازمی تھا۔

اب کورونا پابندیوں میں نرمی کی وجہ سے حرمین شریفین کو مکمل طور پر کھولے جانے کے بعد ایک عمرے کی ‏شرط کو ختم کر دیا گیا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دونوں ‏خوراکیں لینے والے افراد حرمین شریفین میں داخل ہو سکیں گے، حرمین شریفین میں ماسک اور عمرہ ٹریکنگ ‏ایپ کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔

نئے احکامات کے بعد سماجی فاصلے کے لیے لگائے گئے نشانات بھی اتار دیے گئے ہیں۔