چین سے جیتنا ہے، زیادہ سرمایہ کاری چاہیے، ناسا کا کانگریس پر زور

268

ناسا اور امریکی فضائی ماہرین نے کہا ہے کہ خلائی جہازوں کی ترقی کیلئے زیادہ سرمائے کی ضرورت ہے تاکہ چین کو مات دی جاسکے.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خلائی ماہرین نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ جوہری طاقت سے چلنے والے خلائی جہاز کی ترقی میں زیادہ اور تیزی سے سرمایہ کاری کرے تاکہ اپنے حریف چین سے مقابلے میں جیتا جاسکے۔

ناسا کا خیال ہے کہ جوہری تھرمل راکٹ سے چلنے والا خلائی جہاز صرف تین سے چار مہینوں میں مریخ پر پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو روایتی راکٹوں کے مقابلے میں نصف وقت ہے۔

ناسا کے بجٹ اور فنانس سینئر ایڈوائزر بھاویا لال نے ایک کانگریس کمیٹی کی سماعت کے دوران کہا ، “چین سمیت دیگر اسٹریٹجک حریف وسیع پیمانے پر خلائی ٹکنالوجیوں جیسے جوہری توانائی سے تیار کردیا خلائی جہازوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔”

بھاویا لال نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو ترقی یافتی ممالک میں مسابقتی رہنے اور عالمی خلائی برادری میں بطور قائد کیلئے تیز رفتار سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔