ملک میں کورونا سے مزید 16 افراد جاں بحق

219

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 622 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 16افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 328 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 826 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار334 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 3 لاکھ 66ہزار157 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ  سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 66 ہزار 750ہو چکی ہے جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 38 ہزار 433مریض پورٹ ہوئے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 132ہو چکی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 571کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 417مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں 33 ہزار 149مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں اور گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 374کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔