سید منور حسن کی یاد میں تقریب آج جمعیت الفلاح میں ہوگی

77

کراچی ( پ ر ) عالم اسلام کے ممتاز دانشور، نڈر و بے باک،مدبر سیاستدان،سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسنؒ کی یاد میں تقریب آج بروز جمعرات21اکتوبر2021ء کوبعد نماز مغرب جمعیت الفلاح ہال اکبر روڈ صدر کراچی میں ہوگی۔ صدارت سابق رکن قومی اسمبلی و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ کریں گے۔مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئرحافظ نعیم الرحمن، سابق وفاقی وزیر قانون این ڈی خان،ممتاز شاعر و ادیب،سابق مدیر روز نامہ جنگ کراچی محمود شام ہوں گے۔ دیگر مقررین میںممتاز تجزیہ نگارو سابق مدیر ہفت روزہ تکبیرثروت جمال اصمعی،سابق صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شفیع ملک،ممتاز مذہبی اسکالرڈاکٹر تسنیم احمد،ممتاز صحافی سعید عثمانی،بیٹا سید منور حسن طلحہ منور،مشتاق احمد خان ایڈووکیٹ سابق امیر جماعت اسلامی حیدر آبادشامل ہیں۔اظہار تشکر قیصر خان صدر جمعیت الفلاح اور نظامت معروف اینکر شکیل خان کریںگے۔جنرل سیکرٹری جمعیت الفلاح قمر محمد خان نے احباب سے پابندیٔ وقت کے ساتھ شرکت کی استدعا کی ہے۔