فارن فنڈنگ میں مریم ‘ بلاول کو تلاشی دینا ہوگی‘ فرخ حبیب

192
اسلام آباد:وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے مریم نواز اور بلاول زرداری کو تلاشی دینا پڑے گی‘ یہ جوتے اتار کر اور دم دبا کر بھاگنے کی تیاری میں ہیں لیکن اس دفعہ انہیں بھاگنے نہیں دیں گے‘اصل کہانی اکائونٹس کی جانچ پڑتال کے بعد سامنے آنی ہے کہ کیسے پارٹی اکائونٹس کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال
کیا گیا‘ ان کے پارٹی اکائونٹس میں بھی پاپڑ والے، فالودے والے کردار سامنے آئیں گے‘ پی ٹی آئی نے اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے اپنا مکمل ریکارڈ پیش کیا ہے‘ ای سی پی کو 40 ہزار عطیات دینے والوں کا ریکارڈ اور 16 والیم پیش کیے ہیں‘ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ جے یوآئی سمیت تمام پارٹیوں سے اکائونٹس کا حساب لے‘ فضل الرحمن نے آج تک پارٹی اکائونٹس کا حساب نہیں دیا۔ وہ بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔