چناب نگر میں قادیانیوں کو اسلام کی دعوت کیلیے جلوس

406

لاہور (پ ر)مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام چناب نگر کی قدیمی مرکزی جامع مسجد احرار میں ہونے والی دو روزہ ’’احرار ختم نبوت کانفرنس‘‘ ملکی سلامتی کے لیے دعاؤں اور قرار دادوں کی منظوری کے ساتھ ختم ہو گئی کانفرنس کے اختتام پر ہزاروں فرزندان اسلام، مجاہدین ختم نبوت اور سرخ پوشان احرار نے قادیانیوں کو دعوت اسلام
کے لیے فقید المثال جلوس نکالا ۔کا نفرنس قائداحرار سید محمد کفیل بخاری کی زیرسر پرستی اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر مولا نا خواجہ عزیز احمد کی زیر صدارت منعقد ہو ئی،کانفرنس کی اختتامی نشستوں سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیرحافظ محمد ناصر الدین خان خاکوانی،قائد احرار سید محمد کفیل بخا ری جمعیت علما اسلام کے سیکرٹری جنرل و سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری، ودیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور قادیانیوں کا پیچھا جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ‘ مقررین نے کہا کہ حکومت قادیانی گروہ کو اقلیتی دائرے میں پابند نہ کر کے خود آئین پاکستان سے انحراف کررہی ہے،عالمی اداروں کا پراسکیوٹر برائے افغانستان عبدالکریم احمد قادیانی کو بنا کر امارت اسلامی افغانستان کی حکومت کو ناکام کر نے کیلئے بین الا قوامی ایجنڈے پر کام جاری ہے،تحفظ ختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت جیسے قوانین کو کسی صورت ختم نہیں ہو نے دیں گے۔کانفرنس کے اختتام پر جلوس نکالاگیاجو جامع مسجد احرار متصل ڈگری کالج سے شر وع ہوا۔ایوان محمود کے عین سامنے جلسہ منعقد کیا گیا۔