۔3 بیٹیوں کے قتل میں 3 مرتبہ سزائے موت پانے والا ملزم رہا

87

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے عدم ثبوتوں کی بنیاد پر مقدمہ قتل میں 3 مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم ارشاد کو 6 سال بعد بری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ملزم ارشاد پر الزام عاید تھا کہ وہ 3 بیٹیاں پیدا ہونے پر اپنی بیوی سے لڑتا جھگڑتا تھا اور اس نے اپنی تینوں بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ جس پر ٹرائل کورٹ نے ملزم ارشاد کو 3 بار
سزائے موت کا حکم سنایا۔ ملزم کے اہل خانہ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور مقدمے کے شواہد نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کو 6 سال بعد بری کرنے کا حکم جاری کیا جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملزم ارشاد کی رہائی پولیس اور پراسیکیوٹر کی ناقص کارکردگی کے باعث عمل میں آئی ہے۔