وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا

83

اسلام آباد/ کراچی (آن لائن) صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس مولانامحمد حنیف جالندھری نے باہمی مشاورت سے وفاق المدارس کے نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا، ملک کی 5 ممتاز شخصیات سرپرست ہوں گی،وفاق المدارس کی طرف سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صدر دارالعلوم کراچی، مولانا حافظ فضل الرحیم مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور، مولانافضل الرحمن مہتمم جامعہ معارف الشریعہ ڈیرہ اسماعیل خان، مولانامفتی مختار الدین شاہ مہتمم جامعہ زکریا دارالایمان کربوغہ شریف اور مولانا سید عبدالستار شاہ مہتمم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحیمیہ کوئٹہ کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا سرپرست نامزد کیا گیا جبکہ4 نائب صدور،ایک خازن،چاروں صوبوں کے ناظمین حسب سابق ہوں گے،29 رکنی مجلس عاملہ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔