یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا ترقیاتی کام جلد شروع ہوگا

183

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف کے مؤثر اقدامات اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مسلسل رابطوں کے نتیجے میں ایچ ای سی کی ٹیکنیکل ٹیم نے جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفسر ڈاکٹر طیبہ ظریف سے ملاقات کی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ,ٹیکنیکل ٹیم اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے جی سی یونیورسٹی کے نیو کیمپس کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے لیے مختص کردہ ٹنڈو محمد خان روڈ پر زمین کا جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں سے متعلق بات کی۔جی سی یونیورسٹی کے نئے کیمپس کے دورے کے موقعے پر وائس چانسلر پروفسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے کہا کہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کے ترقیاتی کام پر ایچ ای سی اور سندھ گورنمنٹ کے تعاون سے باقائدہ کام بہت جلد شروع ہوگا، یہ بہت اہم اور جامع منصوبہ ہے، ہماری کوشش ہے کہ مستقبل قریب میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے نئے کیمپس کا ترقیاتی کام شروع ہوجائے۔جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کیمپس کا پروجیکٹ جامعہ کا اہم تعلیمی و ترقیاتی منصوبہ ہے، یہ پروجیکٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے پائے تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔ایچ ای سی کی ٹیکنیکل ٹیم نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف کی کوششوں کو سراہا اور اتنے مختصر عرصے میں ترقیاتی کاموں کی مؤثر منصوبہ بندی اور جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام کو پریشان کردیا ،شاہد خان
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ف کے رہنما شاہد خان ودیگر نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدار وزیر اعظم مہنگائی بے روز گاری کے باعث عوام کے لیے پریشانیوں کا سبب بن رہے ہیں مسلسل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کوخود کشیوں پر مجبور کردیا ہے اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے ۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر حکومت خواب غفلت سے بیدار ہو عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں عوام کو فوری ریلیف فراہم کیاجائے ۔