ایم اآر آئی ، ریڈیالوجی جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی کیلیے سیمینارکا انعقاد

227

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ریڈیولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام’’ دماغ کے فالج اس کی

MRI ، ریڑھ کی ہڈی کے امراض اس کی MRI اورزچہ مریضوں کا کلر ایڈوپلر الٹراساؤنڈ ‘‘کے عنوان پر ایک روزہ ٹریننگ سمینار عبداللہ اسپورٹس ٹاور قاسم آباد حیدرآباد میں منعقد ہوا جس کی آگنائزر لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآبادو جامشورو کے شعبہ ریڈیالوجی کی سربراہ ڈاکٹر انیلا شیبا تھیں جبکہ سیمینار کے مہمان خصوصی لیاقت میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بیکھا رام دیوراجانی تھے۔ سیمینار میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم احمد، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر وسیم مرزا، لیاقت نیشنل اسپتال کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر صدف ناصر اور جناح پوسٹ گریجویٹ اسپتال کراچی کی ڈاکٹر شمائلہ عروج سمیت سینئر پروفیسرز اور ماہرین نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ آج کل ہمارے یہاں ریڈیو لوجی ڈپارٹمنٹ میں مختلف قسم کی جدید قیمتی مشینیں آگئی ہیں جن کے صحیح استعمال سے مریض کے مرض کی بہتر تشخیص کی جا سکتی ہے اور ان مشینوں کی رپورٹس آنے کے بعدماہرین ڈاکٹرز کو مریضوں کے خفیہ امراض کا علاج کرنے میں بھی آسانی ہو گی جبکہ مرض کی تشخیص کے بعد علاج بھی جلد مکمل ہوگا اور اگربہت سے امراض کی صحیح تشخیص ہو جائے تو پھر تشخیص کے تحت علاج کے ذریعے مریض کو آپریشن سے بھی بچایا جا سکتا ہے۔مقررین نے مزید کہاکہ اس سیمینار کا مقصد ایڈوانس پروگرام کے ذریعے MRI، ریڈیالوجی جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی اور ڈاکٹروں کی رہنمائی کیلیے منعقد کیا گیا ہے اور دنیا میں مختلف طریقوں کے ذریعے ریڈیولوجی ڈپارٹمنٹ رپورٹ فراہم کریں تاکہ مریض کے دماغ میں فالج کی MRI ،ریڑھ کی ہڈی کے مختلف امراض کی MRI اورزچگی کے دوران ماں کے پیٹ بچہ کی کلر ایڈوپلر الٹراساؤنڈ کے حوالے سے ریسرچ پروگرام کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی سے ڈاکٹر زکو آگاہی فراہم کرنا ہے۔سیمینار میں حیدرآباد و جامشورو کے علاوہ سکھر،نوابشاہ،میرپور خاص اور سندھ کے دیگر شہروں کے مختلف اسپتالوں کے شعبہ ریڈیو لوجی ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز کو ٹریننگ دی گئی۔