حیدرآباد ،پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،5 گرفتار

172

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہٹڑی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 5 مضر صحت مین پوری فروش گرفتار،بھاری مقدار میں خام مال و مین پوری برآمد،ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے SHO ہٹڑی کا مضر صحت مین پوری فروشوں و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ،تھانہ ہٹڑی پولیس نے ڈی ایس پی چھلگری راحت علی زیدی کی سربراہی میں ایچ او سب انسپکٹر محمد شہزاد جٹ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی دوران پیٹرولنگ ہٹڑی پولیس کو مخفی اطلاع موصول ہوئی کہ چند مضر صحت مین پوری فروش لائن چینل موری بسم اللہ پلازہ کے قریب خام مال و تیار شدہ مضر صحت مین پوری کی سپلائی لے کر جانے کیلیے کھڑے ہیں جس پر پولیس موصول ہونے والی جگہ پہنچی جہاں موجود 7 ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 3 ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ 4 ملزمان کو ہٹڑی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ،گرفتار ہونے والوں میں ندیم راجپوت،عمران راجپوت،جمیل ولد اسماعیل، اختر ولد اکبر شامل ہیں۔گرفتار و مفرور ملزمان کے قبضے سے برآمدہ 11 کٹوں میں خام مال اور 500 تیار شدہ مضر صحت مین پوری کو پولیس تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف تھانہ ہٹڑی میں گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ 2019ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد شہزاد جٹ نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ مزید کارروائی کرتے ہوئے لنک روڈ کدر خان کے قریب سے مضر صحت مین پوری فروش بنام روشن ولد نور الدین سولنگی کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 500ٗ تیار شدہ مین پوری اور 2ٗ کٹوں میں خام مال مضر صحت مین پوری برآمد ہوا۔
قوم کے دلوں میں آج بھی لیاقت علی
خان شہید زندہ ہیں ،عبدالواحید
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں عبدالوحید انقلابی‘ ملک وزیر علی دربار و دیگر نے قائد ملت لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم مسلم لیگ کے پہلے جنرل سیکرٹری کو ایک سازش کے تحت پنڈی باغ میں شہید کردیا گیا تھاقائد ملت نے دشمنان پاکستان کو للکاراانہوںنے کہاکہ قوم کے دلوں میں آج بھی لیاقت علی خان زندہ ہیں ۔ انہوںنے پاکستان کے لیے سب کچھ قربان کردیا پاکستان بنانے میں قائد اعظم کا بڑا ساتھ دیاہمارے اکابرین نے پاکستان ہمیں امانت کے طور پر دیا ہے اب ہماری ذمے داری ہے کہ اس کو مضبوط تر اور مستحکم کریں۔