حیدرآباد،واسا ملازمین کا مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج جاری

267

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ا

HDAایمپلائز یونینCBA کی جانب سے واساملازمین کی 11ماہ کی تنخواہوں پینشن کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث12ربیح الاول والے دن بھی دھرنا جاری رہا مگر افسوس کہ HDAکی کرپٹ انتظامیہ ملازمین کے مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دے رہی ہے اور واسا ملازمین کا معاشی قتل عام جاری ہے اور ملازمین بھوک وافلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اگر 25اکتوبر تک واسا ملازمین کے مسائل حل نہ کیے گئے اور ورک چارج کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی واضح پالیسی نہیں بنائی تو 25 اکتوبر 2021ء سے حیدرآباد کے واٹر اینڈ سیوریج سسٹم کو جام کردیا جائے گا ہم واسا کے مظلوم ومجبور ملازمین حیدرآباد کی تمام سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کے علاوہ حیدرآباد کی شہری انتظامیہ اور تمام NGO سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مسائل حل کرانے میںمدد کریں بصورت دیگر واسا ملازمین سسٹم بند کرنے میں حق وجانب ہوں گے اور اس کے بعد کے حالات کی تمام تر ذمے داری HDA انتظامیہ اور حکومت سندھ پر عائد ہوگی۔