ٹھٹھہ ،اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے14 سالہ لڑکا جاں بحق ،ورثا کا احتجاج

218

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ ضلع میں اتائی ڈاکٹروں کے ڈیرے ابھی تک قائم ہیں ، شہر کے جاڑو گائوں کا 14 سالہ شہزاد جاڑو چلیا کے ایک مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کرتا تھا گزشتہ چند دنوں سے شہزاد کو سخت بخار تھا بخار کی وجہ سے شہزاد کو چھتو چند میں ایک اتائی ڈاکٹر کو دکھایا گیا جس نے شہزاد کو انجکشن لگایا جس سے اس کی حالت بگڑ گئی اور اسے مکلی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ شہزاد کی ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے مین قومی شاہراہ ٹھٹھہ پر دھرنا دیا جس سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی۔ ورثا نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اتائی ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے شہزاد کی ہلاکت ہوئی ہے ہمیں فوری طور پر انصاف فراہم کیا جائے۔