میلاد النبیؐ پر بہترین انتظامات، حیدرآباد اسمال ٹریڈرز کی انتظامیہ کی تعریف

189

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن نے اپنے بیان میں انتظامیہ کی جانب سے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر اَمن و امان کی صورتحال کو قائم رکھتے ہوئے جلوسوں اور اُن کی گزرگاہوں پر بہترین حفاظتی انتظامات پر ضلعی انتظامیہ، کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سید اکبر شاہ معصومی، ڈی آئی جی حیدرآباد رینج شرجیل کھرل اور ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے ہی اپنے فرائض سر انجام دے اور امن و
امان کی صورتحال کو مکمل قابو میں کرے تاکہ تاجر اور شہریوں میں جو ایک خوف کی لہر دوڑ رہی ہے وہ ختم ہوسکے۔