کرن شوگر ملز کیس: نیب پراسیکیوٹر کی عدم پیشی پر عدالت برہم

234

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرن شوگر ملز کے اکاونٹس کی بحالی کی درخواست کی سماعت3 نومبر تک ملتوی کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں کرن شوگر ملز کے اکائونٹس کی بحالی سے متعلق سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت کی نیب پر برہمی، آئندہ سماعت 3 نومبر پر حاضری یقینی بنانے کاحکم، درخواست گزار کا موقف ہے کہ کرن شوگر ملز کے خلاف کارروائی عدالت عظمیٰ میں کالعدم قرار دی جاچکی،اس کے باوجود نیب کی درخواست پر ملز کے بینک اکائونٹس منجمد ہیں، کرن شوگر ملز سابق سینیٹر اسلام الدین شیخ اور اہل خانہ کی ملکیت ہے۔