رکن سندھ اسمبلی علی حسن زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور

149

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی علی حسن زرداری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔سندھ ہائیکورٹ نے علی حسن زرداری کی10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر تے ہوئے علی حسن زرداری کو متعلقہ احتساب عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی، علی حسن زرداری پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ،اس سے قبل علی حسن زرداری عبوری ضمانت پر تھے ،نیب ترمینی آرڈیننس کے بعد اب احتساب عدالت کو بھی ضمانت کا اختیار ہے۔