وفاقی وزیر اعظم سواتی آج الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے

166

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کے معاملے پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی آج بروز جمعرات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔چیف سیکرٹری بلوچستان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان بھی سماعت میں شرکت نہ کرنے کے معاملے پرکمیشن کو وضاحت دیں گے۔ وفاقی وزیرنے سینیٹ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران الیکشن کمیشن پر الزمات عاید کیے تھے۔