شوکت ترین کو پختونخوا سے سینیٹر بنایا جائیگا‘ایوب آفریدی سینیٹ سے مستعفی

139

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹر ایوب آفریدی نے مشیر خزانہ شوکت ترین کی خاطر سینیٹ کی نشست سے استعفا دیدیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے جس میں سینیٹر ایوب آفریدی بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر
ایوب آفریدی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنا استعفا پیش کیا‘ وزیرِ اعظم نے سینیٹر ایوب آفریدی کی خدمات کو سراہا ہے‘ سینیٹر ایوب آفریدی کو وزیرِ اعظم کا مشیر برائے سیفران بنایا جائے گا۔