روسی جنگی طیاروں نے امریکی ہوائی جہازوں کو اپنی حدود سے نکال دیا

129

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے جنگی طیاروں نے بحیرہ اسود پر پرواز کرتے امریکی ائر فورس کے طیاروں کو اپنی سرحدوں سے دور ہٹا دیا ۔ روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ بحیرہ اسود پر پرواز کرتے 2 امریکی B-1B بمبار طیارے اور 2 KC-135 طیارے روسی راڈارپر نوٹ کیے گئے،جس کے بعد 2 Su-30 جنگی طیاروں نے پرواز کی اور تعاقب کر کے انہیں ماربھگایا۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکی طیاروں کی پرواز بین الاقوامی قوانین کی مخالفت ہے۔