بھارتی پولیس کاجلوس پر لاٹھی چارج ،کئی مسلمان گرفتار

219

بھوپال (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے میلاد النبی کے جلوس پر لاٹھی چارج کیا۔ ادھر ریاست اتر پردیش میں ربیع الاول کے موقع پر جھنڈوں کو اتروا لیا گیا۔ بھارت میں پولیس اور انتہاپسند ہندو غنڈوں نے مسلمانوں کو ہراساں کیا۔ مدھیہ پردیش میں انتہا پسند ہندوؤں نے میلاد النبی کے جلوس کو راستے سے گزرنے سے روک دیا۔ اس دوران پولیس نے شدت پسندوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر لاٹھی چارج کیا اور کئی شرکا کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ اتر پردیش کے شراوستی ضلع میں پولیس نے میلا دالبنی کا پرچم یہ کہتے ہوئے اتار دیا کہ یہ پاکستان کا پرچم ہے۔ لکھنؤ میں رات گئے بی جے پی کے انتہا پسندوں نے میلادالنبی کے پرچم اتار دیے اور مسلم خواتین سے بدسلوکی کی۔ اس دوران مسلمان بے بسی کی تصویر بنے رہے۔ ایک اور واقعے میں ٹرین میں انتہاپسند خاتون نے مسلمان مسافر پر بہیمانہ تشدد کیا اور بال نوچ کر پیر پکڑنے پر مجبور کیا۔ بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنین سوامی نے بنگلا دیش پر حملہ کرنے کا مطالبہ پیش کردیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر شدت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بنگلاد یش میں ہندوؤں پر تشدد بند نہ ہوا تو ڈھاکاحکومت کو سبق سکھانے کے لیے بھارت کو حملہ کردینا چاہیے۔ دوسری جا نب بھارت میں کپڑوں کے اشتہار میں اردو کے لفظ کے استعمال پر تنگ نظر ہندوؤں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد کمپنی نے اپنا اشتہار ہی بند کر دیاہے۔کپڑوں کے اشتہار کو ’جشن رواج ‘کا نام دیاگیا،جس پر شدت پسندوں کا کہنا تھا کہ اس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اشہار میں دیے گئے افراد میں سے کوئی بھی ہندو نہیں ہے۔